Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ضلع جنوبی میں چارجڈ پارکنگ کی زائد وصولی کا نوٹس لے لیا گیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید نے عوام سے چارجڈ پارکنگ فیس کی مدمیں زائد وصولی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ چارجڈ پارکنگ کے ڈائریکٹر کو کاروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

 

افشاں رباب نے واضح ہدایت دیں ہیں کہ پارکنگ مافیا عناصر کی سرکوبی کیلئے فوری اور سخت ایکشن عمل میں لایا جائے جن مقامات پر زائد فیس وصولی کی شکایت ہو وہاں تعینات ذمہ داران کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

 

ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید نے کہا کہ چندعناصرچارجڈ پاکنگ کے نام پراپنے مالی فوائد کیلئے اپنے کارندوں کواستعمال کرکے جعلی رسیدوں کے ذریعے عوام سے مقرر کردہ فیس سے زائد پیسے وصول کررہے ہیں جوکہ سراسر غیرقانونی اورقابل سزا جرم ہے

 

قانونی طور پر موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے جبکہ کار، ہائی روف اور رکشہ کی 20 روپے فیس مقرر ہے اس کے علاوہ ہائی ایس، ڈاٹسن کی فیس 30روپے،  مزداکوچ کی 50 روپے اور بس و ٹرک کی فیس 100 روپے ہے

 

اس ضمن میں بلدیہ جنوبی انتظامیہ کیجانب سے عوام کوچارجڈ پارکنگ کی مقررکردہ قانونی فیس سے مطلع کرنے کیلئے پارکنگ سائٹس پر نوٹس بورڈز آویزاں کئے جارہے ہیں

Advertisement

 

ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید کامزیدکہنا تھا کہ ادارے میں محکمہ چارجڈ پاکنگ سمیت کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement