Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

صدر مملکت کے انٹرویو پر غلط تاثر دیا گیا، الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان پر الیکشن ملتوی ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جسکے دوران الیکشن پر صدر کے بیان کی وجہ سے یہ تاثر گیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہوجائیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن  اس  تاثر کو زائل کرنے  کے لئے  اسکی پرزور تردید کرتا ہے کہ الیکشن  ملتوی ہونے کا  کوئی امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس سلسلے میں ادارہ پہلے ہی اپنی پوزیشن واضح کرچکا ہے کہ حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اعتراضات  دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27اکتوبر 2023 کو مکمل ہو جائے گا۔ 

اس کے ساتھ ہی  ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن  30 یا 31 اکتوبر سے  شروع کرے گا اور30نومبر 2023 کو الیکشن کمیشن  حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دے گا۔

Advertisement

الیکشن کے انعقاد کے لئے  ایکشن پلان کے مطابق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں  مکمل ہیں اور حلقہ بندی کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس میں کسی قسم کا  ابہام نہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement