Search
Close this search box.

صدر مملکت کی منظوری کے بعد جمیل احمد نئے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی کی سفارش پر جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جمیل احمد 5 سال تک گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11، اے، ایک کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔ جمیل احمد اس سے قبل مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر تھے۔

جمیل احمد کا 30 سال سے زائد مختلف اہم عہدوں پر سٹیٹ بنک آف پاکستان اور سعودی مرکزی بنک میں تجربہ ہے۔جمیل احمد نے 1988میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا، وہ 1994 سے آئی سی ایم اے پاکستان کے فیلو ہیں۔

جمیل احمد نے بطور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک بینکوں کی ڈیجیٹلائزیشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، رضا باقر کی مدت پوری ہونے کے بعد مستقل گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ مئی سے خالی تھا، ڈاکٹر مرتضی سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ رضا باقر کی مئی 2022 میں مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی جس کے بعد مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں