Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شعیب ملک نے سوشل میڈیا پروفائل سے ثانیہ مرزا کا نام ہٹادیا، دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں پھر سرگرم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام اور ٹوئٹر کی پروفائل سے اہلیہ ثانیہ مرزا کا نام ہٹا دیا ہے جس کے باعث اسٹار جوڑے میں علیحدگی کی افواہیں بڑھ گئی ہیں۔

شعیب ملک نے اپنے انسٹا بائیو میں ثانیہ مرزا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کھلاڑی، سُپر ویمن ثانیہ مرزا کا شوہر اور ایک نعمت (بیٹے) کا باپ (father of one true blessing)۔ 

شعیب ملک نے اپنے انسٹا بائیو میں تبدیلی کرلی ہے، شعیب ملک نے کھلاڑی کی جگہ ’پرو ایتھلیٹ‘ لکھا ہے جبکہ ’سُپر ویمن ثانیہ مرزا کا شوہر‘ ہٹا دیا ہے جبکہ اس کی جگہ Live Unbroken لکھ لیا ہے، تاہم اپنے بیٹے کے حوالے سے لکھا ہوا جملہ نہیں ہٹایا۔

واضح رہے کہ اسٹار جوڑی نے ان افواہوں کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ہے چند ماہ قبل ازدواجی تعلق سے متعلق شعیب ملک نے ہی ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

وہ دونوں اس لیے ایک ساتھ نہیں رہ رہے کیونکہ ٹینس چھوڑنے کے بعد ثانیہ کا بھارت میں ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ ہے جس میں وہ مصروف ہیں جب کہ ان کے بیٹے سے بھی دن میں دو سے تین مرتبہ موبائل فون پر بات چیت ہو جاتی ہے۔

Advertisement

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کی خبریں نہ صرف پاکستانی اور بھارتی میڈیا بلکہ عالمی میڈیا کی بھی زینت بنیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement