Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شرمیلا فاروقی کی والدہ کا تمسخراڑانے کا کیس، ایف آئی اے نے نادیہ خان کو بری الذمہ قرار دے دیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کا مذاق بنانے کے کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے نادیہ خان کو بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔

 

 ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ  شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں نادیہ خان کو  کلیئر کردیا گیا ہے۔

 

عمران ریاض نے وضاحت کی کہ ویڈیو  40 منٹ کی تھی جو اداکارہ صبور علی کی شادی پر بنائی گئی تھی جسے نادیہ نے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا تھا۔ انکی ٹیم نے ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Advertisement

 

عمران ریاض کے مطابق ویڈیو میں انہیں ایسا کوئی مواد نظر نہیں آیا جس سے یہ ثابت ہو کہ نادیہ نے جان بوجھ کر شرمیلا فاروقی کی والدہ کو بدنام کرنے کی نیت سے اس ویڈیو کو بنایا ہے۔

 

سائبر کرائم سندھ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جہاں تک طنزیہ انداز کی یا چہرے کے تاثرات کی بات ہے تو اس کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ اس لئے نادیہ خان کو بری الذمہ قرار دے کر کیس کی تحقیقات کو بند کردیا گیا ہے۔

 

Advertisement

 نادیہ خان نے عمران ریاض کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ہتک عزت کے کیس میں بری ہونے کے بعد خدا کا شکر اداکیا اور لکھا کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔

 

واضح رہے گزشتہ ماہ نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ سے انکے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ آپکا میک اپ کون کرتا ہے ؟

 

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین سمیت شرمیلا فاروقی نے سخت تنقید کی ۔ شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ درج کرائی اور انہیں 5 کروڑ کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement