Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شراب کے نشے میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کی قومی شاہراؤں پر بڑھتے حادثات کو قابو پانے کے لئے شراب کے نشے میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ موٹر وے پولیس شرابی ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کرے گی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر وے پولیس کو ڈرائیورز کے شراب  کے نشے دھت ہونے سے متعلق معلوم کرنے کے لئے خصوصی آلہ دئے جائیں گے۔ جسے بریتھ اینالائزر آلہ کہا جاتا ہے۔

 

بریتھ اینالائزر آلہ کی مدد سے پولیس ڈرائیورز کے شرابی ہونے کے بارے میں چیک کرے گی۔ اور نشے میں مبتلا ہونے کی صورت میں ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

 

آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہوں پر شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیورز کو چیک کیا جائے گا کیونکہ شراب نوشی کے زیر اثر ڈرائیونگ جان لیوا حادثات کی اہم وجہ ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement