الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات 2024 کے لیے ریٹرننگ افسران کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سینیٹ آف پاکستان کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائرہورہے ہے، جن میں ہر صوبے سے 7 جنرل، دو خواتین، دو ٹیکنوکریٹ، سندھ اور پنجاب میں ایک ایک اقلیتی، وفاق دارالحکومت میں ایک جنرل اور علماء و ٹیکنوکریٹ نشست اور سابق فاٹا کی 4 جنرل نشستیں شامل ہیں۔
سینیٹ کے نئے انتخابات میں فاٹا کا کوٹہ نہیں ہوگا، اس لیے سینیٹ کے نئے انتخابات میں مجموعی طور پر 48 نشستوں کا انتخاب ہوگا، جن میں سے دو صوبوں میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 11، 11 اور دو صوبوں پنجاب اور سندھ میں 12، 12 جبکہ وفاقی دارالحکومت کی دو نشستیں ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان صوبوں اسمبلیوں میں سے ہر صوبے میں 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 نشستیں ٹیکنوکریٹس کی ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں ایک ایک نشست اقلیتی نشست ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے پولنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران میں وفاقی دارالحکومت کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ)، ای سی پی سیکرٹریٹ، اسلام آباد سعید گل، پنجاب کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر اف پنجاب اعجاز انور چوہان، سندھ کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر آف سندھ شریف اللہ، خیبر پختونخواہ کےہے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان اور بلوچستان کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو تعینات کیا گیا ہے۔