Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سیلاب سے فصلیں تباہ، ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے بیشتر حصوں میں سیلاب نے اجناس کی قلت پیدا کردی ہے۔ سیلابی ریلوں نے جہاں بستیوں کی بستیاں اجاڑ دیں وہیں فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب سے فصلیں تباہ ہونے کے باعث آنے والے چند ماہ میں غذائی اجناس کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔ ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں ابھی سے ہی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیربرائے تجارت نوید قمر کی زیرصدارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیاز اورٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ 

سیلاب اور بارشوں کے باعث پیاز اورٹماٹر کی فصل کونقصان پہنچنے کے بعد پیاز اورٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی گئی۔ سمری منظوری کے لیے فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ایران اور افغانستان کے ساتھ خصوصی تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پر بہت کم اثر پڑے گا اورمقامی منڈی میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ قیمتوں میں کمی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویزپر بھی غور کیا گیا۔ 

Advertisement

سیلاب اور بارشوں کے باعث پیاز اورٹماٹر کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے اورآئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہے گا۔ وزرات نیشنل فوڈ سیکورٹی قیمتوں اور دستیابی کا  جائزہ لیتی رہے گی۔

دوسری جانب ملک میں پیاز اورٹماٹر کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے وزارت غذائی تحفظ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزارت غذائی تحفظ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹماٹر اور پیاز کی دستیابی اوربرآمد کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement