Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سیاسی عدم استحکام سے ڈالر بےقابو، انٹربینک میں قیمت 239.94 روپے ہوگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور غیریقینی کی صورتحال کے باعث ڈالر آج بھی قابو نہ آسکا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ روپے کی بے قدری بڑھتی جارہی اور ڈالر نئے ریکارڈ بنارہا ہے۔

جمعرات کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر بڑھنے لگی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے تک اضافہ ہوگیا جسکے بعد ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح 239 روپے 94 پیسے پر جاپہنچی۔

جمعرات کے روز کاروبار کا اختتام 239 روپے 94 پیسے کی سطح پر ہوا لیکن پورے دن دوران ٹریڈنگ ڈالر کی قیمت 240 روپے سے بھی زیادہ رہی۔

انٹربینک میں ڈالر 10 دن سے مسلسل مہنگا ہورہا ہے اور اس دوران 30 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 242 روپے سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی صورت حال اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کےباوجود معاملات میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالرز کے آس پاس ہیں ، جو ملک کی صرف چند ماہ کی ضروریات ہی پوری کرسکتے ہیں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement