Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سپریم کورٹ سے 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان دوبارہ گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سپریم کورٹ سے 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کئے گئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جسکے بعد پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پانچوں ملزمان کےخلاف راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں 9 مئی کا مقدمہ درج ہے، ملزمان کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی، انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد ملزمان کو رہا کیا گیا تھا۔

رہائی کے فوراً بعد ایاز عباسی اور سیف اللّٰہ سمیت 13 ملزمان کو دوبارہ حراست میں لیا گیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 اور انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement