سوشل میڈیا پر اظہار رائے کیلئے نئے قوانین بنانے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکا جیسے ملک میں بھی سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہورہا ہے۔ آزادی اظہار   رائے ہونا چاہیے لیکن کسی پر غلط الزام لگانےکی اجازت نہیں دے سکتے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہاں فوج اور عدلیہ کے خلاف غلط مہم چلائی گئی ہے۔ اظہار خیال ٹھیک ہے، لیکن لوگوں پر جھوٹے الزامات لگانا غلط ہے اور اس وقت سوشل میڈیا پر ایسا ہو رہا ہے اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اپنے قوانین کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے کہ کیا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ جو سوشل میڈیا کو غلط اور منفی انداز میں استعمال کررہے ہیں ان کو دیکھنا پڑے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا قوانین رائج ہیں، امریکہ جیسے ملک  میں بھی سوشل میڈیا  پر پابندی لگ چکی ہے۔ ابھی امریکہ میں کئی چیزوں کے بعد چارچ شیٹ لگا کر ٹک ٹاک بند ہوا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کی بندش سے متعلق محسن نقوی نے بتایا کہ ان کا خیال ہےکہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پابندی وزارت داخلہ کی اجازت سے نہیں لگی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts