Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سندھ کی عوام کراچی میں آکر آباد ہوں، ایاز لطیف پلیجو

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ کی قوم پرست جماعت قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے سندھ کی عوام کو تیزی سے کراچی میں آکر آباد ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام کوٹ میں قومی عوامی تحریک کی جانب سے تھر بچاؤ تھر کے وسائل بچاؤ کے عنوان کے تحت ہونے والے جلسہ میں کیا۔

 

ایاز لطیف پلیجو نے کہاہے کہ کراچی میں سندھیوں کو آباد ہونے سے روکنے کے لیے فساد کروائے جا رہے ہیں، یہ ایجنڈا عالمی سازش کا حصہ ہے جس میں اسلام آباد سمیت انتہاپسندانہ سوچ رکھنے والے لوگ شامل ہیں۔

 

ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھاکہ کوشش کی جارہی ہے کراچی کو جلانے والوں کو دوبارہ آگے لایا جائے مگر ان شرپسندوں میں اب وہ طاقت ہرگز نہیں رہی ہے۔اس لیے نئے راستے بنا کر انتشار پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement