ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ حالیہ آپریشن میں 26 فیصد مفرور ملزمان پکڑے جا چکے ہیں۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کیس پر سماعت کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا کہ سندھ میں موجود سب کرمنلز پکڑے جائیں گے۔ کراچی سمیت صوبے میں امن و امان قائم کریں گے۔
کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے یہ بھی کہا کہ سندھ بھر کے مفرور ملزمان سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔ اب تک 26 فیصد مفرور ملزمان کو پکڑا جاچکا ہے۔