سندھ میں کورونا گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 14 مریض جاں بحق، وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے صوبہ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10390 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 582 افراد صحتیاب ہوئے، 14 مریض مہلک وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  10390  نمونوں کی جانچ کی گئی  جس کے نتیجے میں 863 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص  کی شرح کا 8.3  فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں  میں کورونا وائس کے 14 متاثر مریض انتقال کرگئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 7905 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.5 فیصد ہے۔

مرادعلی شاہ کے بیان کے مطابق کورونا وبا کے آغاز سے اب تک صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر 76 لاکھ 65 ہزار 14 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ 5 لاکھ 49 ہزار 421 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ کورونا سے متاثر ہونے والے لوگوں میں سے 5 لاکھ 454 افراد صحتیاب ہوئے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد بنتا ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts