Search
Close this search box.

سندھ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 122 افغان مہاجرین کراچی سے گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صوبہ سندھ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کراچی میں مشترکہ طور کارروائی میں سندھ میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 122 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ افغان باشندے بلوچستان سے سندھ میں داخل ہو رہےتھے ، بائیومیٹرک چیکنگ میں تمام افرادکی پاکستانی شہریت ثابت نہ ہوسکی۔

حکام کا کہنا تھا کہ شناختی کاغذات کی تصدیق نہ ہونےپرگرفتاری عمل میں لائی گئی، مجموعی طور پر 89 مرد، 20 بچے اور 14 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

رینجرز کے مطابق تمام افرادکوافغانستان منتقلی کےلیےبلوچستان حکومت کےحوالےکردیا گیا ہے، عوام ایسے عناصر کے بارے میں رینجرز کو اطلاع دیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں