Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سلیکشن بورڈ میں تاخیر پر جامعہ کراچی کے اساتذہ کا علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے سلیکشن بورڈز میں تاخیر کے خلاف ایکشن کمیٹی کے تحت جمعرات کو یوم ِ سیاہ منانے اور منگل کو علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ سلیکشن بورڈز شیڈول کے اجراء کے لیے اساتذہ کا احتجاج جاری رہے گا- ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے جامعہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اساتذہ کو ان کے جائز حق کی ادائیگی میں تاخیر برتی جا رہی ہے ۔

ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ سلیکشن بورڈ میں تاخیر کے خلاف اساتذہ نے از خود انتظامیہ کو مجبور کرنے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا ہے تاکہ سلیکشن بورڈ میں غیر ضروری تاخیر کو روکا جا سکے۔

پریس کانفرنس کے مطابق سلیکشن بورڈ کے لئے جامعہ کراچی نے 2019 میں مختلف شعبہ جات میں فیکلٹی کی اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں جس کی آخری تاریخ 30 جون 2019 دی گئی تھی۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ کے مطابق تین برس سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود 2019 کے اشتہار کے تحت کسی ایک شعبے میں بھی تقرری نہیں کی جا سکی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement