Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سعودی عرب کی بغیر محرم کے حج کی اجازت، پاکستانی خواتین سہولیات سے محروم رہیں گی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیر بھی حج کی اجازت کا اعلان کررکھا ہے لیکن رواں سال پاکستانی خواتین اس سہولت سے محروم رہیں گی۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہی امور کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے محرم کے بغیر حج کرنے کی اجازت کے باوجود پاکستانی خواتین رواں سال اس سہولت سے محروم رہیں گی اور سابق قوانین کے تحت ہی حج کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستانی حکومت کی جانب سے حج انتظامات سابق حج اسکیم کے تحت ہی کیے گئے ہیں اس لیے پاکستانی خواتین اس سال بغیر محرم حج کی سہولت سے محروم رہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری منظور کردہ پالیسی پرانی اسکیم کے تحت ہی ہے جس میں خواتین بغیرمحرم کے حج نہیں کر سکیں گی اورحج کے لیے ان کے ساتھ محرم کا ہونا لازمی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ بغیر محرم کے حج پالیسی کا اثر ویسے بھی پاکستانی خواتین پر زیادہ نہیں پڑے گا کیونکہ وہ اپنے خاندان یا محرم کے ساتھ ہی حج کرنے کو ترجیح دیتی ہیں تاہم اہل تشیع خواتین کچھ حالات میں بغیر محرم کے بھی حج پر جا سکتی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے نئی حج پالیسی میں دنیا بھر کی خواتین کو بغیر محرم کے بھی حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement