Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطار کرانے پر پابندی عائد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطار کرانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نمازوں اور دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ کرنے یا نشر کرنے کیلئے کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت برائے امور اسلامی و رابطہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد میں افطار پر پابندی کا مقصد مساجد میں صفائی ستھرائی کو یقنی بنانا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت برائے امور اسلامی و رابطہ کے مطابق مساجد میں پابندی ہے البتہ مساجد کے باہر مختص کردہ مقامات پر افطار کروائی جاسکے گی۔

سعودی وزارت برائے امور اسلامی نے مساجد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے پابندی عائد کی ہے کہ آئمہ مساجد  رمضان المبارک میں لوگوں کو افطار کروانے کے لیے کسی قسم کے عطیات قبول نہیں کریں گے۔

اسکے علاوہ مساجد میں نمازوں اور دیگر سرگرمیوں کو ریکارڈ کرنے یا نشر کرنے کے لیے کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

Advertisement

سعودی وزارت برائے امور اسلامی نے آئمہ مساجد کو ترغیب دی ہے کہ وہ رمضان کے دوران نماز تراویح کو  طویل کرنے سے گریز کریں اور عوام کو روزوں اور ان کے فوائد کے بارے میں عملی معلومات فراہم کریں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement