Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سعودشکیل کا کیرئیر کے ابتدائی تمام 7 ٹیسٹ میچز میں نصف سینچری کرنے کا ریکارڈ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے نوجوان اور باصلاحیت بلے باز سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ سعود شکیل نے ٹیسٹ کیرئیر کے ابتدائی تمام 7 میچز میں نصف سینچری کرنے کا ریکارڈ بنایا۔

سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نصف سینچری کی اور اسکے ساتھ ہی سعود شکیل ٹیسٹ کیرئیر کے ابتدائی تمام 7 میچز میں نصف سینچری کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

سعود شکیل نے یہ ریکارڈ قائم کرکے سنیل گواسکر، سعید احمد ، برٹ سٹکلیف اور باسل بچر کو پیچھے چھوڑا، جنہوں نے ابتدائی 6 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ سعود شکیل 57 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ 

اس سے قبل سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سینچری اسکور کی تھی اور 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

سعود شکیل نے گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں 76 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سعود شکیل نصف سینچری کرنے میں کامیاب ہوئی تھے۔ انکی اننگز بالترتیب 63 اور 94 رنز کی تھیں۔

Advertisement

انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں بھی سعود شکیل نے 53 رنزبنائے تھے جسکے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھی سعود شکیل نے 55 رنز بنائے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 125 رنزبنائے تھے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement