Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سری لنکا ہائی کمیشن کی پاکستان کو 2 ہاتھی دینے کی خبروں کی تردید

سری لنکا نے پاکستان کو ہاتھی دینے کی خبروں کی تردید کردی۔ سری لنکا ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پاکستان کو ہاتھی دینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے یا۔

پاکستان میں سری لنکا ہائی کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ سری لنکن ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے کراچی یا لاہور کے چڑیا گھر کو ہاتھی دینے کے بارے میں نہ کوئی کارروائی کی اور نہ اس بارے میں کوئی سوچ بچار ہوا ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھی سری لنکا سے ہاتھی دینے سے متعلق کوئی سفارش نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے چند روز قبل کراچی چڑیا گھر میں مقیم افریقی نسل کی ہتھنی نورجہاں طویل علالت کے بعد دم توڑ گئی تھی جسکے بعد میڈیا میں سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو 2 ہاتھی تحفہ میں دینے کی خبریں زینت بنی تھیں۔

میڈیا میں چلنے والی خبروں میں دعوٰی کیا گیا تھا کہ نورجہاں ہتھنی کی موت کے سری لنکا نے پاکستان کو دو ہاتھی تحفہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سے ایک کراچی اور ایک لاہور چڑیا گھر میں رکھا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts