Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سابق کپتان یونس خان کا بابراعظم کو ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ میں دباؤ نہ لینے کا مشورہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سابق کپتان یونس خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ورلڈ کپ میں اپنے کھیل کو انجوائے کرنے اور پاک بھارت میچ میں دباؤ نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی میں یونس خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی کپ کی تیاری کے لیے ون ڈے سیریز کا ہونا اہم ہے بدقسمتی سے ایشیا کپ کا انعقاد مسٸلہ بنا ہوا ہے۔ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوجاٸے تو بہت اچھی بات ہوگی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو بڑے ایونٹ سے پہلے پلاننگ کرنی چاہیے، کرکٹ پاکستان اور بھارت سے بڑی ہے دونوں بورڈز کو یہ سمجھنا ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کو بات کرکے مسٸلہ حل کرنا چاہیے۔ 

یونس خان کا کہنا تھا کہ انکا نام بھارت کے خلاف پرفارم کرکے بنا ہے، پاک بھارت کرکٹ ہوگی تو بزنس اور کھلاڑی دونوں بڑھیں گے۔ مجھے یقین ہے پاکستان ورلڈکپ کے ٹاپ فور میں پہنچے گا۔

یونس خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ میں دباؤ نہ لیں اور اپنے کھیل کو انجوائے کریں۔ بڑے میچ میں کپتان کے پاس 2 سے 3 پلان ہونے چاہیں۔

Advertisement

یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے پاس بابراعظم اور فخرزمان جیسے اچھے بلے باز ہیں جبکہ ٹیم کی فاسٹ باؤلنگ بھی اچھی ہے۔

قومی ٹیم میں 3 سے 4 ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو پاکستان کو جتواسکتے ہیں۔ کھیل کے تینوں شعبے اہم ہیں۔ جیت کیلئے پاکستان کو بڑے مقابلے میں بطور ٹیم کھیلنا ہوگا۔ 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement