Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سابق میئر وسیم اختر کے دہشتگردوں کے علاج کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سابق میئر وسیم اختر کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیشی پر وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔


کراچی کے نجی اسپتال میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ جس میں وسیم اختر حاضر نہ ہوئے۔


 جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان پر2015 میں تھانہ نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج ہے۔


وسیم اختر کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے وسیم اختر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ 


عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں۔ عدالت نے وسیم اختر کو گرفتار کرکے 12 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts