Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

رواں سال کا آج آخری مکمل سورج گرہن، پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا

رواں سال کا آج آخری مکمل سورج گرہن ہے جو اس سورج کو لگ چکا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:29پر ہوا اور سورج کو مکمل طور پر گرہن دوپہر 12 بجے لگ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا اور جنوبی امریکا میں نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحر ہند کے علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts