Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقات کار کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں کیلئے اوقات کار کار کا اعلان کردیا۔ رمضان المبارک میں عوامی لین دین کے اوقات کار دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ماہ صیام میں عوامی لین دین کے اوقات کار پیر سے لے کر جمعرات تک صبح 10 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے۔

 

مرکزی بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز عوامی لین دین کے اوقات کار میں مذید آدھا گھنٹہ کمی ہوجائے گی۔ جمعہ کے روز بینک صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک عوامی لین دین کیلئے کھلے رہیں گے۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رمضان المبارک میں بینکوں کے دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز دوپہر ایک بجے عوامی لین دین کا وقت ختم ہونے کے ساتھ دفتری امور کا وقت بھی ختم ہوجائے گا۔

 

ماہ صیام کے آغاز پر 4 اپریل کو ملک بھر کے تمام بینک زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

Advertisement

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement