Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل، مواد اسمبلی کے سامنے بھی رکھا جائے گا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کو عہدے ہٹانے کیلئے غیرملکی سازش کو بے نقاب کرنے اور دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ خط کا مواد قومی اسمبلی میں رکھا جائے گا جبکہ ایک کمیشن بھی خط کی تحقیقات کرے گا۔

 

خط کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر قانون فواد چوہدری کے مطابق عالمی سازش کی تحیققات کیلئے لیفٹننٹ ریٹائرڈ طارق خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا گیا ہے ۔ کمیشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ خط میں وزیراعظم کو ہٹانے کیلئے اور حکومتی تبدیلی کی دھمکی موجود ہے یا نہیں ؟

 

فواد چوہدری کا کہنا ہے صرف مخصوص لوگوں کو معلوم تھا کہ سازش کہاں ہوئی۔ کمیشن اس بات کا بھی جائزہ لے گا کہ غیرملکی سازش میں مقامی سہولت کار کون کون لوگ تھے۔ سفارتخانے کی جانب سے 8 منحرف اراکین سے رابطہ کیا گیا۔

 

وزیرقانون کا کہنا ہے کہ خط کو پارلیمان بھی لے کر جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں خط کا مواد ارکان اسمبلی کے سامنے رکھا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement