Search
Close this search box.

دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز ورلڈکپ 2023 سے باہر ہوگئی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں اسکاٹ لینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو پہلی بار ورلڈکپ سے ہی باہر کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے آج کا دن سیاہ ترین ثابت ہوا۔ سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم میگا ایونٹ کےلیے کوالیفائی ہی نہ کر سکی۔

ہرارے میں کھیلے گئے اہم میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسکاٹ لینڈ نے 182 رنز کا ہدف 39گیند پہلے ہی پورا کر لیا۔

اسکاٹش ٹیم کی جانب سے میتھیوکراس اور بینڈن میک مُلن نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز کو زمبابوے اور نیدرلینڈز نے بھی ہرایا تھا۔

کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔ ویسٹ انڈیز نے 1975 اور 1979 کے ورلڈکپ جیتے تھے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں