دو بچے اپنے والدین اور مولانا اپنی چوری بچانے کراچی آئے ہیں ، وفاقی وزیر علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی کہنا ہے بلاول بھٹو  لاہور میٹرو کی تعریف کر رہے ہیں لیکن کراچی میں ایک بس تک نہیں چلا سکے۔ پی ڈی ایم والے سرکاری ملازمین کی مدد سے کراچی میں جلسہ کر رہے ہیں۔ کراچی میں وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول  بھٹو اور نانی نے ایک دن بھی دفتر میں نہیں کیا ہے، سندھ کی عوام  غریب اور سیاستدان امیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی آمریت کو بے نظیر نے ویلکم کیا تھا ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست ڈکٹیٹر کی کابینہ سے شروع تھی۔ کراچی میں الطاف حسین نے جو کام کیا وہ زرداری سندھ کے دیگر اضلاع میں ایس ایچ اوز کی مدد سے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف منفافت کی سیاست کر رہے ہیں۔ نواز شریف کا ٹکراو افراد سے نہیں اداروں کے ساتھ ہے۔ ایک قیدی اور بھگوڑا سوال کیسے کر سکتا ہے، اسد عمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف جنرل جیلانی اور ضیاء الحق کی مدد سے وزیراعلی پنجاب بنے۔گیلانی کے خلاف کالا کوٹ پہن کر عدالت گئے تھے۔ انہوں نے کہا قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹیشن پر آپ  کی پارٹی نے ووت دیا تب آپ کہاں تھے۔سب جگہوں سے ناکامی پر نواز شریف کو  جمہوریت یاد آ گئی ہے،

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts