Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل، کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

بلوچستان میں بارش برسانے والامغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج اور کل وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلیں گی، دن میں دھوپ کےساتھ وقفے وقفے سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔ شہر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران درجہ35.9حرارت ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈکیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 7کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں موسم خشک اور مطلع آبر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آج سے ستائیس مارچ کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برف باری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، آج سے تین روز کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد ،پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts