Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دل کی بند شریانیں کھولنے والے اسٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وفاقی حکومت نے دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے اسٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈریپ کے نوٹیفکیشن کے مطابق امریکا میں تیار کردہ زینکس ایکس پیڈ یشن کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار369 روپے اور زینکس پرائم کی قیمت 86 ہزار 711 روپے ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈریپ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ریزولیٹ اونکس کی قیمت ایک لاکھ 24ہزار 654 روپے، ریزولیٹ انٹگریٹی کی قیمت 58 ہزار 851 روپے اور پروموس پریمیر کی قیمت 75ہزار 846 روپے کر دی گئی ہے۔

ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروموس ایلیمنٹ پلس 64 ہزار 844 روپے، اوسیریو کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 602 روپے، فائر ہاک کی قیمت 63 ہزار 205 روپے اوربی ایم ایس انگریٹی کی قیمت 24ہزار 580 روپے ہوگئی ہے۔

زلمس کی قیمت 80 ہزار 529 روپے، بائیو میٹرکس الفا سٹنٹ کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 388 روپے،بائیو میٹرکس نیو فلیکس اسٹنٹ 86 ہزار 147 اور اسٹنٹ زوکون کی قیمت 58 ہزار 992 روپے مقررکی گئی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement