Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

خطرناک قیدیوں کے جیل سے فرار کا معاملہ، جیل کے عملہ کے 8 ارکان کمرہ عدالت سے گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کے کیس میں سزا پانے والے ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے جیل کے عملے کے 8 ملزمان کی سزا کے خلاف  اپیل مسترد کردیں۔

 

اپیل مسترد ہونے کے بعد ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان ضمانت پر تھے۔ دیگر ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیل منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 

گرفتار مجرموں میں  افسران اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ غلام مرتضیٰ فہیم انور، سالک ایاز شامل ہیں۔ رحمان شیخ, عبدالغفور, عروس, سعید اور مبین بھی گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ ماتحت عدالت نے اسسٹنٹ سپریڈنٹ جیل غلام مرتضی، عبدالرحمان شیخ سمیت 14 ملزمان 6 ،6سال کی سزا سنائی تھی۔

 

سندھ ہائیکورٹ نے نے ملزمان کے خلاف کیس میں انسداددہشت دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں۔ کیس میں غفلت کے الزامات میں سزا برقرار رکھتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

 

واضح رہے 13 جون 2017 کو سینٹرل جیل میں  قائم جوڈیشل کمپلیکس سے شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمد خان عرف منا فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ مفرور ملزمان سے جیل حکام کی ملی بھگت اور غفلت کی وجہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement