Search
Close this search box.

حکومت کا سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ماہانہ پینشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے قبل کردی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ جس کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے ہی رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے سیکریٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ خزانہ سندھ کی طرف سے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق عید سے قبل 17 اپریل کو سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی ۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں