Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکومت نے ملک بھر میں کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم کردیں

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حکومت نے کورونا سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں کیا گیا

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرانے کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مختلف بینک حج درخواستوں کے ساتھ کورونا سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں جو ضروری نہیں۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ حج روانگی سے پہلے سعودی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں نئی ایڈوائزری جاری کریں گے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں داخلے کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، نہ ہی پاکستان آنے والوں کو کورونا نیگٹو ٹیسٹ رپورٹ دینے کی ضرورت ہے۔

سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں کیا گیا، این سی او سی کے مطابق ایئرپورٹس اور پوائنٹس آف اینٹری پر 2 فیصد کورونا ٹیسٹنگ بھی ختم کر دی گئی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement