Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت سندھ کا دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے قیام کا اعلان، بلاول بھٹو زرداری سنگ بنیاد رکھیں گے

حکومت سندھ نے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے قیام کا اعلان کردیا۔ منصوبے کا باضابطہ سنگ بنیاد چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری رکھیں گے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون 1530 ایکڑ پر مشتمل ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ اکنامک زون مینجمنٹ اتھارٹی سے متعلق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک بڑا کام ہونے جارہا ہے جو کراچی پاکستان اور خطے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم، معیشت کی بہتری کاروباری وسعت اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں صنعتیں لگانے والوں کو 10سال کی ٹیکس چھوٹ کے ساتھ صنعتی مشینری کی درآمدات کو ڈیوٹی فری کی سہولت دی جائے گی۔ 

پیپلزپارٹی کے وژن کے تحت تھرکول منصوبے میں جس طرح غیرملکی سرمائے کی آمد ہوئی ہے اسی طرز پردھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے ذریعے بھی بڑے پیمانے پر غیرملکی سرمائے کی آمد ہوگی اور یہ زون ملک کو درپیش معاشی بحران سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت صنعتکاری کے فروغ کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں صنعتی پلاٹوں کی بکنگ اگلے دو سے تین ماہ میں شروع ہوجائے گی۔ 

دھابیجی زون کا منصوبہ 18ماہ پر مشتمل ہے جس کے ذریعے 5ارب ڈالر مالیت کی غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد متوقع ہے اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی  قاسم نوید قمر، سی ای او عظیم عقیلی اور دھابیجی زون کے چئیرمین محبت خان بھی موجود تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts