Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حکمران ایوان خالی کردیں، ملک کے وارث ملک کو سنبھالنے آرہے ہیں، خالد مقبول صدیقی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایم کیو ایم  پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ  آئین نہ ہماری حفاظت کر سکا نہ پاکستان اور جمہوریت کی۔ 

ایم کیو ایم کی رابطہ مہم میں بھرپور پاور شور کا مظاہرہ کیا گیا، کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے برنس روڈ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لئے سب سے ضروری شرط یہ ہے کہ جو اس کو پال رہا ہے اس کو پالو، اس شہر کو چلانے کی ذمہ داری برنس روڈ والوں پر آنے والی ہے۔

خالد مقبول نے کہا کہ کراچی بچے گا تو پاکستان بچے گا، کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، پندرہ سال سے کراچی کا یہ حال کرنے والوں کا دماغ ٹھیک نہ کیا گیا تو کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، آئین ہماری حفاظت کر سکا نہ پاکستان اور جمہوریت کی حفاظت کر سکا۔

ایم کیو ایم کے کنوینر نے کہا کہ پورے پاکستان کی سب سے تجربہ کار شاہراہ پر بیٹھے ہیں، اب یہ راستہ منزل کی طرف جائے گا، پاکستان کو اس کی منزل کی جانب پہنچانا ہے، جاگیردارانہ جمہوریت کو جب تک جمہوریت کہا جاتا رہے گا پاکستان ترقی نہیں کرے گا،

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں ایوان خالی کر دو‘ ملک کے وارث ملک کو سنبھالنے آرہے ہیں۔ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ کراچی کو 6 ماہ میں اپنے پیروں پر کھڑا کر دیں گے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement