حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

ٹک ٹاکر حریمِ شاہ کےخلاف بھاری مالیت کی کرنسی بیرون ملک منتقل کرنے پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔ ایف آئی اے سندھ کے ترجمان کے مطابق حریم شاہ کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کاروائی کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہےکہ حریم شاہ کا اصل نام فضاحسین ہے۔خاتون کے ویزے ،امیگریشن ،اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں۔۔ حریم شاہ  نے دس جنوری کی رات  کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر (دوحا) کیلئے سفر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔  ایف آئی اے نے اس سلسلے میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ خط میں  نیشنل کرائم ایجنسی  سے کارروائی کرنے کی درخواست کی  جائے گی
 
واضح رہے ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں انکے ہاتھ میں بھاری کرنسی موجود تھی۔ ویڈیو میں حریم شاہ کا کہنا تھاکہ مجھے کسی نے نہیں روکا اور نہ ہی کوئی روک سکتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے بھاری رقم لے کر آرہی تھیں۔ پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی دقعت نہیں ہے۔ حریم شاہ نے عوام کو بھاری مالیت کی رقم باہر لےجاتے وقت خیال کرنے کا بھی مشورہ دیا کیونکہ پکڑے جانے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts