Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حتمی اور سرکاری نتائج آنے تک پاکستان کے انتخابات پر تبصرہ نہیں کرینگے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے امریکا کا ردعمل آ گیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔ الیکشن کے دوران اظہار رائے پر پابندیاں پریشان کن ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی نتائج ابتدائی اور غیر حتمی ہیں ، جب تک حتمی اور سرکاری نتائج نہیں آتے ہم کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ووٹنگ کے دوران پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تشدد نے پورے پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو متاثر کیا ہے۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، الیکشن کے دوران آزادی اظہار پر پابندیاں پریشان کن ہیں۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement