Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جیمزفالکنر کی ٹیم ہوٹل میں ہنگامہ آرائی، پی ایس ایل کو بھی بدنام کرنے کی کوشش

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر نے سوشل میڈیا پر منفی پیغام دے کر پاکستان سپرلیگ کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ جیمز فاکنر نے نشے کی حالت میں ہوٹل کے اندر ہنگامہ آرائی کی۔


جیمز فالکنر نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ وہ پی ایس ایل مذید نہیں کھیلیں گے۔ فالکنر نے الزام لگایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے انکا معاہدہ پورا نہیں کیا گیا۔ انکے ساتھ مسلسل جھوٹ بولا گیا اور تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتے تھے لیکن اب مزید نہیں کھیل سکتے اور پاکستان مداحوں سے بھی معذرت چاہتے ہیں۔


جیمز فالکنر کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلوی کرکٹر کے پیغامات کو حقیقت کے منافی قرار دیا گیا اور معاملہ پر تفصیلی وضاحت جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر انکے معاہدے کی ستر فیصد ادائیگی کی جاچکی ہے جبکہ باقی کی رقم پی ایس ایل کے اختتام پر ادا کی جانی ہے۔


جیمز فاکنر کی ہوٹل میں نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔  جیمز فاکنر نے آج صبح ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کی۔ فاکنر کے شور شرابے سے تمام کھلاڑی لابی میں جمع ہوگئے۔ آسٹریلوی کرکٹر نے کمرے سے باہر نکل کر فانوس پر اپنا ہیلمٹ بھی مارا۔ فاکنر نے اپنا سامان لابی میں پھینکا بھی شروع کردیا۔ ہوٹل عملہ کے روکنے پر فاکنر نے مزاحمت کی۔ جسکے باعث پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں واپس بھیج دیا۔ 
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement