Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ، کےالیکٹرک کی بجلی 3.47 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کے الیکٹرک نے جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست کردی۔ کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 47 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرائی گئی درخواست پر سماعت آج کی جائے گی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو بلوں میں منتقل کیا جائیگا۔ نیپرا سے جولائی کی فیول ایڈجسمٹنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 47 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ جون کے مقابلے میں وفاق سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 31 فیصد، آر ایل این جی قیمت میں 16 فیصد کمی پیش آئی, تاہم فرنس آئل میں 4 فیصد اضافہ پیش آیا ہے۔

کے الیکٹرک نے نیپرا سے اپریل تا جون کی سہہ ماہی کی مد میں 14 روپے 53 پیسے کے اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ یکساں ٹیریف پالیسی کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے اضافے  کا اثر صارفین پر عمومی طور پر نہیں پڑتا۔

Advertisement

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نیپرا کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ وزارت توانائی کرتی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement