Search
Close this search box.

جو نماز کی پابندی نہیں کرے گا وہ پاک سرزمین پارٹی کا حصہ نہیں رہے گا، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے تمام کارکنان اور رہنماؤں کے لئے نماز کی پابندی کو لازمی قرار دے دیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جو نماز کی پابندی کی نہیں کرے گا وہ پاک سرزمین پارٹی کا حصہ نہیں رہے گا۔

چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کراچی میں تربیتی اجتماع میں شریک کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے یہ میری پارٹی کا فیصلہ ہے کہ اگر کوئی پاک سر زمین پارٹی کا ذمہ دار کارکن رہنا اور بننا چاہتا ہے وہ نماز کی پابندی کرے۔

مصطفیٰ کمال نے کہ کوئی بھی شخص خواہ وہ شیعہ، سنی، مالکی، بریلوی کسی بھی مسلک کا ہے، اگر اپنے اپنے طریقے سے پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ سکتا تو وہ پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ یہ آج سے پابندی ہے۔ آج سے کارکنان اس فیصلے کے پابند ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر اس وقت موجود تمام مجمع اٹھ کر یہ کہے کہ یہ شرط قبول نہیں ہے تو اٹھو اور اپنے اپنے گھروں کو جاؤ۔ رتی برابر بھی پروا نہیں میرے دل میں بال برابر بھی کوئی ملال نہیں آئے گا۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ جتنے مجمعے سے میں نے یہ بات کی تھی ان کو میری بات ماننی چاہیے تھی۔ میں یہ بات کیوں کہہ رہا ہوں؟ مجھے رسوانہیں ہونا بلکہ کامیاب ہونا ہے۔ مجھے اپنی موت یاد ہے۔

میں جب اپنے رب کے سامنے کھڑا ہوں تو مجھ سے سوال ہوگا کہ میں گھنٹوں تک اپنی تقریر سناتا تھا، عوام میری تقلید کرتے تھے لیکن میرے حمایتی اللہ رب العزت کی آواز پر پانچ وقت اس کی طرف پلٹ کر نہیں آتے تھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا میں نے جس نیت سے یہ تحریک، یہ کارواں شروع کیا ہے، میں پشیمانی کے بغیر سینہ تان کے اپنے رب سے کہنا چاہتا ہوں کہ میرے رب میں نے یہ کام تیری رضا کے لئے کیا، تیرے تمام احکامات کو پورا کرتے ہوئے میں نے سیاست کی ہے۔ مجھے رب کی رضا اسی سیاست میں چاہیے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں