Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جنوری میں کٹھ پتلی اور ظالم وزیر اعظم کو گھر بھیج دیں گے، بلاول بھٹو

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غذر شہیدوں کی سرزمین ہے، غذر کے عوام نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں،انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو نظر آرہا ہےکہ آپ نے پاکستان کے ساتھ کیا کیا، اس حکومت نےمہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ کیا، عوام احتجاج کر رہے ہیں، تاریخی بے روزگاری ہے اور ملک کا ہر طبقہ احتجاج کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو ریلیف دیتے ہیں، یہ تکلیف دیتے ہیں، یہ صرف امیروں کو ریلیف دیتے ہیں اور ان کے لیے ایمنسٹی اسکیم لے کر آتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا، پیپلز پارٹی نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، پینشن کی مد میں 100 فیصد اضافہ کیا اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کی تنخواہوں میں 175 فیصد تک اضافہ کیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement