Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جناح اسپتال کا مردہ خانہ موٹرسائیکل سروس سینٹر میں تبدیل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں مردہ خانے کو بطور موٹرسائیکل سروس سینٹر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا۔ مردہ خانہ کے اندر موٹرسائیکلوں کی دھلائی کا کام کیا جارہا ہے۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک شہری کی شکایت پر جناح اسپتال کے مردہ خانہ پر نیوز ٹیم رپورٹ بنانے پہنچی تو وہاں موٹرسائیکل کی دھلائی کا کام جاری تھا۔

 

مردہ خانہ کا دروازہ کھلا ہوا تھا جہاں نہ کوئی ڈیوٹی آفیسر موجود تھا اور نہ ہی کوئی ذمہ دار۔  صرف ایک ملازم موجود تھا جو دنیا سے بے خبر اپنی موٹرسائیکل کی سروس میں مصروف تھا۔

 

اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایم ایل او کے کمرے کا دروازہ کھلا ہونے کے علاوہ نلکے سے پانی بھی بہہ رہا تھا۔

 

قمیض اتارے ہوئے ملازم نے اندر جاتے ہوئے رپورٹر سے کوئی سوال بھی نہیں کیا بلکہ موبائل فون سے ویڈیو بنانے پر بھی ملازم ٹس سے مس نہ ہوا۔

Advertisement

 

اے آر وائی ٹیم کی موجودگی کے دوران ایک بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مورچری لائی گئی، ملازم نے جلدی سے اپنی قمیض پہننی اور خود کو مصروف ظاہر کرنے لگا۔

 

موٹر سائیکل سروس کولڈ اسٹوریج کے دروازے پر کی جارہی تھی، ملازم کے مطابق کولڈ اسٹوریج تقریباً 4 سال سے استعمال میں نہیں ہے۔

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement