Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جماعت اسلامی کی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرنے سے معذرت

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

جماعت اسلامی پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد کرنے سے معذرت کرلی۔ ڈان نیوز کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالےسے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی تھی۔

جماعت اسلامی نے طے کیا تھا کہ قومی سطح پر تحریک انصاف سے اشتراک عمل قومی مفاد میں ہو گا لیکن تحریک انصاف نے اپنے مؤقف کو تبدیل کیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بھی جس جماعت سے چاہے، اپنے معاملات طے کر لے، جماعت اسلامی کو خوشی ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی تھی۔

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا تھا کہ جماعت اسلامی کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جس کے ساتھ بھی حکومت بنانا چاہے اس کا ان کو اختیار ہے، جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقاً کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement