Search
Close this search box.

جامعہ کراچی میں قائم مقام انتظامیہ کی 68 افسران کی گریڈ 17 میں ترقی

جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ناصرہ خاتون نے عدالتی حکم کے باوجود پالیسی معاملات دیکھنا شروع کردئے۔ جامعہ کراچی کی قائم مقام انتظامیہ نے سنڈیکٹ کی منظوری کے بغیر ہی 68 افسران کی گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی کردی۔

 

ایم ایم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے افسران کو گریڈ 17 میں صرف اپ گریڈ کیا ہے تاہم انہیں کیڈر نہیں دیا گیا اور مذکورہ اپ گریڈیشن بھی پچھلی تاریخوں میں کی گئی ہے۔

 

پچھلی تاریخوں میں اپ گریڈیشن ہونے کے باعث اب ان افسران کو تنخواہوں کے ساتھ ساتھ سابقہ بقایا جات بھی دینے پڑیں گے اور اسکی وجہ سے مالی بحران کی شکار جامعہ کراچی پر مذید بوجھ پڑے گا۔

 

واضح رہے کہ گریڈ 17سے زائد پر بھرتیاں اور ترقیاں کرنا سلیکشن بورڈ/ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی سفارش کے بعد سنڈیکیٹ کا اختیار ہوتا ہے۔

 

سترہ مارچ 2018 کو منعقدہ جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کے اجلاس کی قرار داد کے مطابق انسویٹیو اسکیم کے تحت گریڈ16یا اس سے زائد کے وہی افسران اپ گریڈ ہونگے جن کی سلیکشن بذریعہ سلیکشن بورڈ ہوئی ہے۔ تاہم جن افسران کی گریڈ 16سے گریڈ 17میں اپ گریڈیشن کی گئی ہے ان کا سلیکشن بورڈ نہیں ہوا ہے نہ ہی سنڈیکیٹ سے منظوری ہوئی ہے۔

 

ایم ایم نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کی قائم مقام و عبوری وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر ناصرہ خاتون سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

 

رجسٹرار جامعہ کراچی ڈاکٹر مقصود انصاری سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے جن افسران کی اپ گریڈیشن کرنی ہے ان کے بارے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کوسفارشات بھیجی ہیں جس کے بعد ہی ان کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں