شہرقائد کی نامور کراچی یونیورسٹی میں ایم اے کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ایم اے سال اول اور آخر کے ریگولر اور پرائیوٹ دونوں شعبوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے ایم اے سال اول اور سال آخر ریگولر اور پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2021ء کا امتحانی شیڈول جاری کیا ہے۔
ناظم امتحانات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایم اے سال اول وآخر ریگولروپرائیوٹ کے امتحانات 29 نومبر2022ء سے شروع ہوں گے۔
تمام امتحانات دوپہر 2 بجے سے شام 5 تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز ہونے والے امتحانات کیلئے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز ہونے والے امتحانات کے اوقات دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گے۔