Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جائیداد کے تنازع پر قتل کا شبہ، عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر

معروف اینکرپرسن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں جائیداد کے تنازع پر عامر لیاقت حسین کے قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹی کورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ کوفریق بنایا گیا ہے۔

 

درخواست گزار عبدالاحد نے عدالت میں بتایا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔  شبہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا۔

 

عبدالاحد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پوسٹ مارٹم کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دیا جائے۔ بیرسٹر ارسلان راجہ نے کہا کہ عامر لیاقت معروف ٹی وی ہوسٹ اور سیاست دان تھے۔

 

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اچانک انتقال کر گئے تھے، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز  نے عامر لیاقت حسین کی موت کی تصدیق کی تھی۔

 

انتقال کے بعد پولیس کی کوششوں کے باوجود عامر لیاقت حسین کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا تھا۔ پوليس حکام کا موقف تھا کہ موت کی وجہ کا تعين نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم ضروری ہے۔

 

عامر لياقت کے اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کيا تھا اورجوڈيشل مجسٹريٹ کے ہمراہ پوليس سرجن کی جانب سے معائنہ کرنے کے بعد ميت ورثا کے حوالے کردی گئی تھی جسکے بعد عامرلیاقت کو عبداللہ شاہ غازی سے متصل قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts