Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ترجمان وزیراعظم شہباز گل کا ق لیگ کی حمایت کا دعوٰی، ق لیگ کے رہنما چوہدری طارق بشیر چیمہ مستعفی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔


شہباز گل نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ  ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔


واضح رہے آج شاہ محمود قریشی، اسد عمر کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے ق لیگ کے سینیئر رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔


دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ طارق بشیرچیمہ نے استعفیٰ قومی اسمبلی کی سیٹ سے نہیں دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو مستعفی ہونےکی اجازت دی ہے۔


ق لیگ کی جانب سے ترجمان وزیراعظم شہباز گل کے دعوٰی کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts