Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

تحریک انصاف کا 14 اگست کو یوم آزادی پر اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف نے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑا پاور شو کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے جلسے کی تصدیق کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جلسے کی حتمی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں نئے انتخابات کے لیے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بھی غور وخوض کیا گیا ۔ تحریک انصاف کی جانب جلسے میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

جلسے کے حوالے سے مرکزی قیادت سمیت دیگر ذمہ داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر تحریک انصاف کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جلسے میں شرکت کرنے کیلیے پنجاب، کے پی سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں سے قافلے اسلام آباد کا رخ کرینگے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس پاور شو کے ذریعے حکومت کو اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے واضح پیغام دیں گے۔ ۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement