بین ڈنک اور جیمز فالکنر آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے لئے پرجوش

پاکستان سپرلیگ سیون میں شریک آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک اور جیمز فالکنر نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے اعلان کو مثبت قدم قرار دیا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں کھیل کر لطف اندوز ہوگی۔ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ جنون موجود ہے۔

 

بین ڈنک پی ایس ایل سیون میں لاہور قلندرز ٹیم کا حصہ ہیں۔ پی سی بی کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں بین ڈنک نے کہا کہ وہ گزشتہ 4 سالوں سے پی ایس ایل کھیلنے پاکستان آرہے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کو پسند کرنے والے مداح ہیں جو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتے ہیں اور ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

 

ڈنک نے کہا کہ آسٹریلیا ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی دورہ پاکستان کا تجربہ شاندار ہوگا اور امید ہے شائقین کو سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

 

پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالکنر نے پاکستان میں مکمل کرکٹ کی واپسی کو ضروری قرار دیا۔ انکا کہنا ہے کہ وہ آج پوری دنیا میں سفر کرتے ہیں ، پاکستان آنا انکے لئے بالکل بھی مختلف نہیں ہے۔

 

فالکنر کا کہنا تھاکہ وہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کےلئے بھی پرجوش ہیں۔ جیمز فالکنر نے ماضی یاد دلاتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی سال وہ بھی آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئے تھے۔ فاکنر نے بتایاکہ اس وقت انکی عمر صرف 17 سال تھی۔

 

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان پر پہنچنا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز مارچ اور اپریل کے ماہ میں شیڈول ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts