Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مقبوضہ کشمیر میں 5 نوجوان شہید

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی داستان رقم کرتے ہوئے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلواما کے علاقے نائیر میں 4 اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں 1 کشمیری کو شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے پہلے علاقہ کا محاصرہ کیا اور پھر سرچ آپریشن کرکے موت کا کھیل کھیلا۔

 

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند اور انٹر نیٹ سروس معطل کردی۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بے سروپا دعویٰ ہے کہ جام شہادت نوش کرنے والے پانچوں افراد قابض بھارتی فوج کے خلاف مسلح جدوجہد کررہے تھے۔

 

بھارتی فوج کے اقدام کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، مظاہرین بھارتی فوج اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement