بچے کی پیدائش پرباپ بھی چھٹی کاحقدار, بل منظور ہو گیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بچے  کی پیدائش پر باپ کو بھی چھٹی دینے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ بل کے مطابق والدہ کے ساتھ بچے کی پیدائش پر والدبھی ایک ماہ کی چھٹی کا حقدار ہو گا۔والدہ اور والد کو بچے کی پیدائش پر چھٹی سے متعلق بل شازیہ مری نے پیش کیا۔بل کے مطابق پہلے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 6ماہ اوروالد کو ایک ماہ کی چھٹی ملے گی۔ دوسرے بچے کی پیدائش پروالدہ کو 4 اوروالد کو ایک ماہ کی چھٹی ہوگی،جبک تیسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 3اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہوگی۔قانون کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں  پر ہو گا

Spread the love
جواب دیں
Related Posts